Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی خواتین کو زیادہ ورزش کی ضرورت نہیں؟

امریکا میں ماہرین 20 سال کے دوران 4 لاکھ افراد کے انٹرویز پر مبنی سروے سے کیا نتیجہ اخذ کیا؟
شائع 01 مارچ 2024 02:40pm

ماہرین نے بتایا ہے کہ مردوں کو کے مقابلے میں خواتین کو ورزش کی کم ضرورت پڑتی ہے۔

جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والے ایک مقالے کے مطابق بیشتر مرد ہفتے میں 300 منٹ کی ایئروبک ورزش کے ذریعے دل کے دورے کے خطرے کو 18 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

بیشتر خواتین کے لیے دل کے دورے کا خطرہ 18 فیصد کم کرنے کے لیے ہفتے میں 140 منٹ کی ایئروبک ورزش کافی ہوتی ہے۔

امریکا میں ’نیشنل ہیلتھ انٹرویو‘ سروے کے تحت 20 سال تک پختہ عمر کے 4 لاکھ افراد سے مختلف سوالات پوچھے گئے اور ان کے جوابات کی روشنی میں یہ رائے قائم کی گئی کہ خواتین کو زیادہ ورزش کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ سروے 1997 سے 2017 کے دوران کیا گیا۔

اس سروے سے وابستہ ایک ماہر اور اس کے نتائج پر مشتمل مقالے کی مصنفہ ڈاکٹر گلاٹی کا کہنا ہے کہ جسمانی ساخت کے فرق کی بدولت خواتین کو زیادہ ورزش کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

خواتین کے پٹھوں میں گوشت کم ہوتا ہے جس کی بدولت ان کا جسم زیادہ ورزش کا طلب گار نہیں ہوتا۔

WORKOUT

AEROBICS

CARDIOLOGY

LESSER RISK