Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک: بیٹی نے سگے باپ کو گولی مار دی

پولیس نے بیٹی کو گرفتار کرنے کے لیے مقدمہ درج کر دیا ہے
شائع 01 مارچ 2024 12:38pm

اٹک کے علاقے تاجک میں بیٹی نے سگے باپ کو قتل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگو کے علاقے تاجک میں بیٹی نے فائرنگ کر کے والد کی جان لے لی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عیسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے لیے مقدمہ درج کر دیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

father

daughter