Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں مکان خالی کرانے کے عمل میں عدالتی و پولیس افسر ہلاک

مسوری کے قصبے انڈیپینڈنس میں 2 پولیس افسر زخمی بھی ہوئے، ایک ملزم گرفتار
شائع 01 مارچ 2024 12:20pm

امریکی ریاست مسوری میں ایک عدالتی افسر اور ایک پولیس افسر بے دخلی کے نوٹس پر عمل کرانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مسوری کے قصبے انڈیپینڈنس میں ایک مکان کو خالی کرانے کے لیے عدالتی اہلکار ڈیریکس میک پہنچا تو اس میں چھپے ہوئے افراد نے فائر کھول دیا۔ عدالتی افسر نے مقامی پولیس کو مطلع کیا تو پولیس کی نفری پہنچ گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں عدالتی افسر ڈیریکس میک اور ایک پولیس افسر کوڈٰ ایلن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور پولیس افسر شدید زخمی ہوا۔ تیسرا پولیس افسر معمولی زخمی ہوا۔

انڈیپینڈنس کے پولیس چیف ایڈم ڈسٹمین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے مکان سے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

EVICTION NOTICE

COURT OFFICER

ONE COP

TWO COPS WOUNDED