Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ سندھ کا سیکریٹریٹ کا دورہ، بیشتر سیکریٹری غیر حاضر

مراد علی شاہ کا اظہارِ برہمی، چیف سیکریٹری کو سیکریٹریز کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 01 مارچ 2024 10:54am

سندھ کے وزیر اعلٰی سید مراد علی شاہ نے جمعہ کی شب سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سید مراد علی شاہ صبح ساڑھے نو بجے سندھ سیکریٹریٹ پہنچے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام سیکریٹریز کی وقت پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سیکریٹریز وقت پر دفتر پہنچیں گے تو تمام عملہ وقت پر آئے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے نیو سیکریٹریٹ کی دوسری منزل پر واقع سیکریٹری جی اے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس وقت سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو اپنے دفتر میں نہیں تھے۔

وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری ورکس نواز سوہو بھی دفتر نہیں پہنچے تھے۔

چوتھی منزل پر سیکرٹری خوراک ناصرعباس سومرو بھی تب تک اپنے دفتر میں نہیں آئے تھے۔

سید مراد علی شاہ نے ایک ایک دفتر کی چیکنگ کی۔ ان کے دورے کے وقت سیکریٹری آئی اینڈ سی شہاب انصاری اپنے دفتر میں تھے۔

وزیر اعلیٰ کے دورے کے وقت چھٹی منزل پر محکمہ صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر منصور رضوی بھی دفتر میں نہیں تھے۔

وزیر اعلیٰ ساتویں منزل پر اپنے دفتر بھی پہنچے اور وہاں بیٹھے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

SECRETARIES ABSENT

OFFICE CHECKED