Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بالوں کو گٹھنوں تک لمبے اور مضبوط کرنا چاہتی ہیں تو یہ روٹین آزمائیں

صرف کمزور ہی نہیں گھنے بال بھی توجہ چاہتے ہیں
شائع 02 مارچ 2024 06:50pm

بال ہماری ظاہری شخصیت اور شناخت کا اہم حصہ ہیں۔ کچھ خواتین کے بال قدرتی طور پر قابل رشک اور لمبے ہوتے ہیں، لیکن کمزور اور پتلے بالوں کے ساتھ ساتھ انہیں بھی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین اس سلسلے میں یہ تجاویزات دیتے ہیں۔

متوازن غذا

ایسی غذائیں جو پروٹین، وٹامنز اور منرلز جیسے آئرن اور زنک سے بھرپور ہوں استعمال کریں, یہ بالوں کی نشونما کے لئے لازمی ہیں۔

سر کا مساج

سر کا مساج سر میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور ذہن کو سکون کے علاوہ بالوں کو بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ہیئر کئیر روٹین

بالوں کی ساخت کی مناسبت سے ہلکا شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کریں اور زیادہ بال دھونے سے گریز کریں کیونکہ یہ بالوں کے اندر موجود قدرتی تیل کو کم کردیتا ہے۔

ہیٹ اسٹائلنگ سے احتراز کریں

ہیٹ اسٹائلنگ جیسے اسٹریٹنر اور آئرن کرلنگ کو وقت ضرورت استعمال کریں، کیونکہ یہ بالوں کو نقصان پہنچا کر ان کی نشونما کے عمل کو سست کردیتے ہیں۔

روزانہ ٹرم کریں

بالوں کے سروں پر اکثر دو منہ بن جاتے ہیں، جو بالوں کو بڑھنے سے روک دیتے ہیں۔ اس لئے ان نکلنے والی جڑوں کو باقاعدگی سے ٹرم کرتی رہیں تاکہ صحتمند بالوں کی افزائش ہو سکے۔

سپلیمنٹ کا استعمال کریں

ایسی سپلیمنٹ جو بالوں کو مضبوط بنانے کے لئے مفید ہو ں انہیں متوازن غذا کے طور پر اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔

بالوں کی حفاظت کریں

اپنے بالوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لئے یو-وی پروڈکٹ کو ڈھال کے طور پر استعمال کریں اور بہتر ہے کہ بالوں کو دھول مٹی سے بچانے کے لئے ہیٹ اور ٹوپی کا استعمال کیا جائے۔

ٹائٹ ہئیر اسٹائل بنانے سے گریز کریں

اگر بالوں کو بہت زیادہ ٹائٹ بنایا جائے تو وہ ٹوٹ جاتے ہیں اور ان کی افزائش متاثر ہوتی ہے، اس لئے بالوں کو ہلکا اور ڈھیلا باندھا جائے۔

Women

fashion

Hair Care