Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز

لعل شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا
شائع 29 فروری 2024 09:50pm

لعل شہباز قلندر کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سندھ کے شہر سیہون میں کر دیا گیا ہے۔

سندھ میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیہون میں شروع ہونے والے لعل شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا اور اس موقع پر انہوں نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھول بھی چڑھائے۔

Lal Shahbaz Qalandar

Urs