Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کیلئے دو بجے کا انتظار نہ کریں، پہلے شروع ہو سکتی ہے

بارش کا یہ سلسلہ کتنے بجے تک جاری رہ سکتا ہے؟
شائع 29 فروری 2024 09:38pm

کراچی میں جمعہ کو محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے اور اس کے پیش نظر دو بجے کے بعد سرکاری و نجی اداروں میں آدھے دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تاہم موسم کی پیش گوئی کے غیرملکی اداروں کے مطابق جمعہ کو کراچی میں بارش بارش دو بجے سے پہلے بھی شروع ہو سکتی ہے۔

گوگل کا ویدر ویجٹ جو کئی ممالک کے موسمیات کے محکموں سے ڈیٹا لے کر پیش گوئی کرتا ہے، اس کے مطابق کراچی میں جمعہ کو 10 بجے سے ہی بارش کے امکانات بننا شروع ہو جائیں گے، تاہم اس وقت یہ امکانات 25 فیصد کے لگ بھگ ہوں گے۔ ایک بجے یہ امکانات بڑھ کر 55 فیصد ہو جائیں گے۔

موسم کے حوالے سے معروف ویب سائیٹ ایکیو ویدر نے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی ہے۔ جس کے مطابق جمعہ کو کراچی میں ایک بجے سے بارش شروع ہو جائے گی۔

بارش کا یہ پہلا سلسلہ دو بجے تک جاری رہے گا۔

شام چار بجے بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا۔ البتہ پانچ بجے کے بعد بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے۔

کراچی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چار بجے یعنی صبح سے پہلے بھی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

بارش سے بچنے کے خواہشمندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچاؤ کا بروقت انتظام کر لیں۔

Karachi Rain