Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 10:58pm

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔

کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل کے نویں اڈیشن میں فوڈ پوائزننگ کی شکار کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔

اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

PSL

Quetta gladiators

karachi kings

psl 9

HBL PSL 9