Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکنو نے اپنا جدید ’رول ایبل اسکرین‘ والا فون پیش کردیا

محض 1.3 سیکنڈ کے اندر اسکرین کا سائز 7.11 انچ تک تک بڑھ جاتا ہے۔
شائع 29 فروری 2024 06:40pm
Tecno Phantom Ultimate rollable smartphone concept

اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی“ ٹیکنو“ نے پچھلے سال ”فینٹم الٹی میٹ“ کے نام سے ایک جدید رول ایبل فون کا تصور متعارف کرایا تھا جو اب ایک پروٹو ٹائپ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

فینٹم الٹی میٹ کے اس پروٹوٹائپ نے موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) میں دھوم مچا دی ہے۔

ٹیکنو فینٹم الٹی میٹ کی اسکرین پیچھے کی طرف رول ہو سکتی ہے۔

اس کا یوزر انٹرفیس رولنگ کے دوران بھی اچھے سے کام کرتا رہتا ہے۔

اس کا ڈسپلے 6.55 انچ اسکرین پر مشتمل ہے جسے ایک بٹن سے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ محض 1.3 سیکنڈ کے اندر اسکرین کا سائز 7.11 انچ تک تک بڑھ جاتا ہے۔

فون کو واپس چھاٹا کرنے پر اس کی اسکرین رول ہوکر پیچھے چلی جاتی ہے۔

فولڈ ایبل فونز کی طرح، فینٹم الٹی میٹ بھی اپنے یوزر انٹرفیس کو شفٹنگ اسکرین کے ارد گرد ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہے۔ انٹرفیس اور ایپس اسکرین کے بڑھنے یا پیچھے ہٹنے کے ساتھ رول ہوسکتی ہیں۔

یہ فون 9.93 ملی میٹر کی موٹائی کے ساتھ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے سب سے پتلے آپشنز میں سے ایک ہے۔

فی الحال یہ فون صرف ایک پروٹوٹائپ ہے اور فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہے۔

TECNO

smart phone

Phantom Ultimate

Roll able Screen