Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشکی: نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ اور گاڑی لے گئے

حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے
شائع 29 فروری 2024 05:22pm

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا، اور جاتے جاتے اپنے ساتھ سرکاری اسلحہ اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ نوشکی کے نواحی علاقے کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد تھانے پر حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کی بندوقیں اور گاڑی سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چار کلاشنکوف، چار جیکٹیں اور پولیس کی گاڑی ساتھ لےگئے۔

حکام تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے، نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

Noshki

Attack on Police Check Post