Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: محمد خان بھٹی کے قریبی عزیز کا شہری پر تشدد، سر پھاڑ دیا

واقعہ آرڈی اے راولپنڈی کے مرکزی دروازے کے سامنے پیش آیا۔
شائع 29 فروری 2024 05:01pm
Civilian violent of government officer in Rawalpindi - Aaj News

راولپنڈی میں سرکاری افسر کے شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، تشدد کرنے والا افسر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیز نکلا۔

تشدد کرنے والا افسر راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ہے، سرکاری افسر ملک غنضفر نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر شہری پر تشدد کیا اور اس کا سر پھاڑ دیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹر لگی گاڑی کھڑی ہے، اس سرکاری گاڑی سے نکلے شخص نے گاڑی کے ڈرائیور کو تھپڑ مارا اور اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ آرڈی اے راولپنڈی کے مرکزی دروازے کے سامنے پیش آیا۔

Muhammad Khan Bhatti

RDA Office

RDA Officer fight

Road Rage