Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان کی بڑی اسکرین پر واپسی

کون سے مشہور یوٹیوبرز فلم کا حصہ ہوں گے؟
شائع 29 فروری 2024 04:30pm

معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی نئی فلم کا ٹیزر اداکار نے جاری کر دیا ہے، جس میں فواد خان دلکش انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، فلم یکم مارچ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فواد خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ دکھانے کو تیار ہیں۔

اداکار کی نئی فلم Beat کا ٹیزر اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیا ہے، ویڈیو ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک پانی گلاس نظر آتا ہے، جو کہ اچانک ہلنا شروع ہو جاتا ہے۔

اور پھر یکدم افراہ تفری کے بعد فواد خان دکھائی دیتے ہیں، جو کہ پینٹ کوٹ میں موجود ہیں۔

اداکار نے ساتھ ہی لکھا کہ یہ ’کہانی ہے دھڑکنوں کی‘۔

واضح رہے اس فلم میں مشہور یوٹیوبر عرفان جونیجو، شاہ ویر جعفری، دانیال نعیم اور جنید اکرم بھی نظر آنے والے ہیں۔

جبکہ فلم OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کے بعد موجود ہوگی۔ جبکہ اس فلم کی پروڈکشن زیرو پروڈکشنز نے کی ہے۔

Fawad Khan

Lollywood

Pakistani Film

Junaid Akram

Beat