Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مریم نواز سرجری نہیں کرواتیں‘ ، کالج کے زمانے سے واقف عفت عمر نے راز کھول دیا

اداکارہ نے مریم نواز کو خوبصورت ترین سیاستدان قرار دیا
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 03:01pm

معروف اداکارہ عفت عمر نے مریم نواز کو پاکستان کی سب سے خوبصورت خاتون سیاستدان قرار دے دیا ہے، جبکہ اداکارہ نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ مریم نواز نے کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی، جس میں اداکارہ کی جانب سے دلچسپ گفتگو کی گئی تھی، اسی دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی سب خوبصورت خاتون سیاستدان کون ہیں؟

اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خوبصورت ترین خاتون ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہیں، وہ اُس وقت بھی بہت خوبصورت تھیں، البتہ وہ تھوڑی موٹی تھیں۔

سرجری کروانے والی خواتین سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو خواتین سرجری کرواتی ہیں، ان کے چہرے دور ہی سے الگ نظر آ رہے ہوتے ہیں، جبکہ مریم نواز پیدائشی خوبصورت ہیں۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ دوسری خواتین کی طرح مریم نواز اپنے چہرے کا خیال رکھنے کے لیے بیوٹی کریمز کا استعمال کرتی ہوں گی، لیکن انہوں نے کوئی تجربہ نہیں کیا۔

اپنے کالج کے یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم کالج کے زمانے میں ہوا کرتے تھے تو مریم نواز کی رنگت ایسے ہی چمکتی تھی، ان کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔

Maryam Nawaz

Lollywood

social media

COSMETIC SURGERY

Iffat Omer