Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا بل گیٹس نے بھارت میں چائے کا اسٹال خرید لیا؟

مائیکرو سافٹ کے بانی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں
شائع 29 فروری 2024 01:35pm

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سوشل میڈیا سے وائرل ہونے والے چائے والے کے پاس پہنچ گئے ہیں، دنیا کے امیر ترین شخص کی ٹھیلے پر چائے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بل گیٹس کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں بل گیٹس بھارت کے ایک مقامی ٹھیلے پر موجو تھے، لیکن یہ ٹھیلا کوئی عام ٹھیلا نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ ٹھیلا اپنے دلچسپ انداز کی بدولت اور چائے بنانے والا اپنے پہناوے اور چشموں کی بدولت وائرل ہو گیا ہے۔ جبکہ بالی ووڈ فلم سٹی میں ٹھیلا موجود ہوتا ہے۔

ویڈیو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مجھے ایک چائے دینا!، ساتھ ہی پوسٹ میں لکھا کہ آپ کو بھارت میں جدت ہر جگہ دکھائی دے گی، یہاں تک کہ چائے کےایک عام سے کپ کی تیاری میں بھی۔

واضح رہے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، آفیشل دورے پر وہ بھارت کے مختلف آئی ٹی کے پراجیکٹس کا معائنہ کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بل گیٹس مکیش امبانی کے بیٹے آنند امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہیں۔

india

Bill Gates

Microsoft

Tea

bharat