Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

قومی اسمبلی افتتاحی اجلاس میں عمران خان موجود نہ ہوتے ہوئے بھی شریک

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسیر بانی کی یاد دلانے کا انوکھا طریقہ نکال لیا
شائع 29 فروری 2024 01:14pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں آج حلف برداری کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے حمایتی ارکان نے جماعت کے اسیر بانی عمران خان کی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

سابق وزیرِ اعظم اور بانی پی ٹی آئی مخلتف مقدمات میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما اپنے چہرے پر ان کا ماسک سجائے اسمبلہی پہنچے۔

کئی عام افراد کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں علی محمد خان اور شیر افضل مروت نے عمران خان کا ماسک پہن کر سب کی خوب توجہ حاصل کی۔

اجلاس سے قبل دونوں گیلری میں تصاویر بھی بنواتے رہے۔

واضح رہیے کہ نومنتخب ارکان قوم اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھایا۔

تصویر: بی بی سی

اس موقع پر احتجاج کا اعلان کرنے والی سنی اتحاد کونسل کے آزاد اراکین ایوان میں شور شرابا کرتے رہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخظ کرنے بلایا گیا تواحتجاجی ارکان نے ’لوٹا لوٹا‘ کے نعرے لگائے۔

pti

imran khan

National Assembly

Sher Afzal Marwat

Election 2024

ALI MUHAMMED KHAN