Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی
شائع 29 فروری 2024 11:08am

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے پر آگئی۔

گرشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔

karachi

us dollar

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE