Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کی ہدایت کے مطابق سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مزید رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسد قیصر
شائع 29 فروری 2024 09:51am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ‏بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی توسیع کی گئی اور مزید رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے، ان جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا جنہیں عام انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سمیت کئی جماعتوں نے الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Asad Qaiser

Political Parties