Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر قانونی تارکین وطن کے لیے آسانی، امریکا کا ویزا پالیسی پر نیا اعلان

امریکی کمپنیوں میں کام کرنے والے غیر ملکی اس پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 10:17am

امریکا نے نان امیگرینٹ ویزا کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، اس ویزے کے تحت امریکی کمپنیاں غیر ملکیوں کو ملازمت پر رکھ سکتی ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس سے جاری معلومات کے مطابق امریکی حکومت H-1B ویزا کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

امریکی صدر جوبائڈن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ H-1B، گرین کارڈ بیک لاگ سمیت دیگر لیگل امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری کا کہنا تھا کہ قانونی مستقل رہائشیوں (گرین کارڈز) کے بیک لوگ اور اس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جنہیں امریکی شہریت چاہیے، ان کے لیے یہ عمل آسان ہو جائے گا۔

جبکہ کیرین جین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اور فراڈ کے امکانات کو کم کرنے کے لیے ڈی ایچ ایس نے H-1B کے حوالے سے فائنل قانون پبلش کیا ہے۔

جبکہ US Citizenship and Immigration Services (USCIS) کی جانب سے ایک آرگنائزیشنل اکاؤنٹ لانچ کیا ہے، جس کے تحت ایک آرگنائزیشن کے کئی افراد قانونی نمائندگی کے ساتھ ساتھ H-1B کی رجسٹریشن، H-1B کی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔

جبکہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے Premium Processing Service کی سہولت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے الیکٹرانک رجسٹریشن کے عمل کے لیے یہ اکاؤنٹ ضروری ہے، جو کہ مارچ 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیکنیکل مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جن کے لیے قانونی نمائندگی کی ضرورت ہو۔