Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا عشائیہ، بلاول نے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے کی تجاویز پیش کردیں

آصف علی زرداری ، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی عشائیے میں شرکت
شائع 28 فروری 2024 09:45pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

وزارت عظمٰی کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے اور دیگر تجاویز پیش کیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے متوقع نئی حکومت کے سامنے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔

shahbaz sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Politics