جے یو آئی کے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی میں حلف لیں گے، فضل الرحمان
جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جمعرات ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی میں حلف لیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری، اسلم غوری، حافظ حمداللہ ،عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین اور نورعالم خان نے شرکت کی۔
وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت کس کو ملے گی؟ ناموں پر غور شروع
ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کور کمیٹی اجلاس میں جمعرات کو نیشنل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔
خیال رہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر چکے ہیں۔
دوسری طرف اتحادی جماعتوں کے قائدین نے جے یو آئی کی کمیٹی سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کمیٹی میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغفورحیدری، عطاالرحمان اور نور عالم شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے انتخابی دھاندلی کے واقعات کے انبار لگا دیئے۔
امیر جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، جمہوری اداروں کی بالادستی کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جمعیت اب بھی پارلیمان کی بقا کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، جے یو آئی کے نومنتخب ارکان جمعرات کو قومی اسمبلی میں حلف لیں گے۔
اتحادی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدارتی انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed on this story.