Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ وعدہ معاف گواہ بن جائیں، حافظ نعیم کا مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل

کامران ٹیسوری انتخابی بے ضابطگی، جعلی مینڈیٹ اور حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، حافظ نعیم
شائع 28 فروری 2024 07:04pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کی مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر جعلی نتائج کو کالعدم قراردے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیان دیا کہ ملک میں 200 فیصد جعلی مینڈیٹ والے مسلط ہیں، گورنرسندھ بتادیں کس طرح رجیکٹڈ پارٹی کو عوام پر مسلط کیا گیا، کامران ٹیسوری وضاحت کریں گے تو آئندہ جمہوریت کو پامال نہیں کیا جاسکے گا۔

انھوں نے کہا کہ گورنرسندھ انتخابی بے ضابطگی، جعلی مینڈیٹ اور حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، کراچی پر زبردستی مسترد شدہ پارٹیوں کو پھر سے مسلط کیا گیا، شہر میں ووٹ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہوئے، لیکن نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے۔ ایم کیو ایم کو جعلی فارم 47 کی بنیاد پر کراچی کے عوام پر مسلط کیا گیا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کسی ایک پولنگ اسٹیشنز سے بھی نہیں جیتی، کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 19ہزار پولنگ بوتھ ہیں لیکن ایم کیو ایم کسی ایک سے بھی نہیں جیت سکی۔

MQM Pakistan

Kamran Khan Tessori

election 2024 results

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN