Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر عارف علوی پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، خواجہ آصف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے، رہنما ن لیگ
شائع 28 فروری 2024 05:36pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل متوقع ہے جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور دیگر آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھیج دی تھی۔

جس کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس پر صدر مملکت سے نگران حکومت اور سیکریٹریٹ کی جنگ میں شدت آئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کی طرف سے صدر مملکت کے اعتراضات کا جواب بھجوا دیا تھا۔

تاہم آج مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

نو مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کا حساب کتاب ہوناچاہئے، نو مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا۔

عدالتی کیسز اور نیب کے حوالے سے رہنما ن لیگ نے کہا کہ نیب کے ذریعے نوازشریف اور کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

pti

National Assembly

President Arif Alvi

election 2024 results