Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نصیرالدین شاہ نے پاکستانیوں کو اپنی کتاب پڑھنے سے روک دیا

قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا
شائع 28 فروری 2024 05:23pm

بالی ووڈ اسٹار نصیرالدین شاہ نے پاکستانی مداحوں کو اپنی کتاب پڑھنے سے روک دیا ہے۔

نصیرالدین شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ ان کی کتاب ”And Then One Day“ (اور پھر ایک دن) کا غیر قانونی طور پر ترجمہ کر کے پاکستان میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

معروف بھارتی اسٹار سوشل میڈیا پر توجہ دلائی کہ ان کی ایک یادداشت کو پاکستان میں پائریٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ظاہر ہے، میری یادداشتوں پر مبنی کتاب کا ایک غیر مجاز اردو ترجمہ پاکستان میں شائع ہو چکا ہے اور وہاں فروخت ہو رہا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اس ترجمے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور میں اس کی فروخت کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں وہاں موجود دوستوں سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے گریز کریں‘۔

بہت سے لوگوں نے نصیرالدین شاہ کی پوسٹ پر تبصرے کیے، اور انہیں پبلشرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا۔

نصیرالدین شاہ نے مذکورہ کتاب میں اپنی مخصوص ذہانت اور صاف گو انداز میں قارئین کو اپنے ابتدائی سالوں سے لے کر کامیابی کے عروج تک کی کہانی بیان کی ہے۔

کتاب میں ان کے تخلیقی تجربات بیان کیے گئے ہیں، اور ان اثرات کی جھلک فراہم کی گئی ہے جنہوں نے انہیں ایک اداکار اور شخصیت کے طور پر تشکیل دیا۔

naseeruddin shah

Book

And Then One Day