Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم عادی مجرم ہے ، ماضی میں بھی مقدمات درج ہیں، پولیس
شائع 28 فروری 2024 05:04pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

نارتھ کراچی سیکٹر11 اے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار ملزم کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا ہے۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے ، ماضی میں بھی مقدمات درج ہیں۔

karachi

Crime

Karachi Police