Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سبزیوں کو تا دیر تازہ رکھنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

سبزیاں محفوظ کرنے کا صحیح طریقہ انہیں خراب ہونے سے بچا سکتا ہے۔
شائع 29 فروری 2024 10:01am

سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانا ہر خاتون کے لیے ایک چیلنج ہے،خصوصا لہسن، پیاز اور ٹماٹرسمیت دیگر سبزیاں جو کھانوں کا لازمی جزو ہوتی ہیں۔

لیکن آسان ٹوٹکوں پرعمل کر کے سبزیوں کے ذائقے اور خستگی کو برقراررکھا جا سکتا ہے۔

پالک

پالک اوردیگر ہری سبزیوں کو خریدنے کے بعد اگر سرکہ میں کنگھال لیا جائے تو نہ صرف بیکٹریا اور فنگس دور ہوجائیں گے بلکہ یہ آسان ٹوٹکہ آپ کی سبزیوں کو ریفریجریٹر میں دیر تک تازہ اور خستہ رکھے گا ۔

آلو

آلو کو ٹھنڈی اورتاریک جگہ پر رکھیں اگر پیپر بیگ میں رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ انہیں پیاز کے ساتھ نہ رکھیں ورنہ دونوں سے خارج ہونے والی گیس انہیں خراب کر دے گی۔

ٹماٹر

ٹماٹر کو دیگر سبزیوں سے دور رکھیں تاکہ وہ گل کر خراب نہ ہو جائیں ۔ بہتر ہے کہ انہیں پہلے روم ٹمپریچر پر رکھیں جب تک کہ وہ پوری طرح نہ پک جائیں پھر انہیں ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

پیاز

پیاز میں نمی کم ہوتی ہے ، انہین کسی ٹھنڈی اور اور خشک جگہ پر دیگر سبزیوں سے دور رکھیں ۔ ریفریجریٹر میں رکھنے سے گریز کریں ورنہ وہ جلد خراب ہو جائے گی۔

لہسن

لہسن کو خشک اور صاف جگہ پر رکھیں انہیں ریفریجریٹر میں نہ رکھا جائے ۔ اس کی ٹھنڈک اور نمی لہسن کو جلد خراب کر دے گی۔

Women

vegetables

kitchen hacks

life hacks

how to keep vegetables fresh