Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری مارچ میں صدر کا حلف اٹھائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

شہدا کے لواحقین کیلئے نوکری کا اعلان: سندھ میں کام کر کے دکھایا ، مراد علی شاہ
شائع 28 فروری 2024 01:34pm

تیسری بار عہدے کاحلف اٹھانے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ماضی میں اتنے زیادہ ووٹ کبھی نہیں پڑے ، سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پی پی اور نئی سوچ کو چنا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹوکے مزار پرحاضری دی ۔ ہم سندھ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، ہم نے سندھ میں کام کرکے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح لااینڈ آرڈر پر میٹنگ کی تھی جس میں کچے کی صورتحال اور جان محمد کیس پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاڑکانہ میں اے ایس آئی سلطان شاہ اور ہمارے ورکر حسن چانڈیو شہید ہوگئے تھے۔ شہدا کے لواحقین کیلئے نوکری کا اعلان کرتا ہوں ، جو جو لوگ اس الیکشن کے دوران شہید ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کرتا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے 169 پولنگ اسٹیشنزپر مخالفین کے کیمپ ہی نہیں تھے۔ مخالفین نے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے تھے۔ ایک تیر کا نشان تھا جو سب پر بھاری تھا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہوا، 9 فروری کو چیئرمین نے کہاعوام کی خدمت شروع کردو۔ حلف اٹھانے کے بعد پہلے میٹنگ امن و امان سے متعلق تھی۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah