Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا کیلئے بابر سلیم کو نامزد کردیا

اس سے قبل اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا تھا
شائع 28 فروری 2024 01:11pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں عاقب اللہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا۔

Omar ayub

اسلام آباد

imran khan

umar ayub

babar salim