Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کفایت شعاری اقدامات کے تحت بڑے اقدامات کا اعلان، نئی بھرتیوں پر بھی پابندی

ان اقدامات کے حوالے سے جاری سرکلر تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 04:50pm

کفایت شعاری اقدامات کے تحت گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئی آسامیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ان اقدامات کےحوالے سے جاری کیا جانے والا سرکلرتمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا ہے۔

صدرکے سیکرٹری، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری سینیٹ کو اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بجٹ سے مشینری اور آلات کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی، صرف طبی مشینری اور آلات کی خریداری کی جا سکے گی۔

سرکلر کے مطابق ایمبولینسز، تعلیمی اداروں کے لیے بسوں کی خریداری کی بھی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ سالڈ ویسٹ گاڑیاں، ٹریکٹر، فائرفائٹنگ گاڑیاں اورموٹر سائیکلوں کی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران پی ایس ڈی پی بجٹ کے تحت نئی آسامیوں پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد

AUSTERITY

New recruits