Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مزید تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

آئندہ 3 سے 4 روزکے دوران شہر کا درجہ حرارت کم ہوگا
شائع 28 فروری 2024 11:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں جمعرات اورجمعہ ( 29 فروری اور یکم مارچ )کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مارچ کو بارش برسے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں یکم مارچ کو پورا دن اور رات گئے تک معتدل اور تیزبارش ہو گی۔

کراچی میں یکم مارچ سے آئندہ 3 سے 4 روزکے دوران شہر کا درجہ حرارت کم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے ملک میں طاقتور ہواؤں کامغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے ہفتے تک موجود رہےگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں شدید برفباری اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Rain prediction