Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹول جیت لیا

ٹریلر میں عدنان صدیقی کو خواتین کا استحصال کرتے دیکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 11:34am

رافع راشدی کی ڈائریکشن میں بننے والی مختصر فلم ’ دی جاوا پلم ٹری’ (جامن کا درخت) نے کانز ورلڈ فلم فیسٹول میں سماجی انصاف کی کیٹگری کیلئے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

اس جیت کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر کرنے والے رافع راشدی نے فلم کی کاسٹ اور عملے کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ فرانس کا کانز فیسٹیول اس فیسٹول سے بڑا ہے جبکہ فرانس ہی میں منعقد کیا جانے والا ’کانز ورلڈ فلم فیسٹیول‘ میں بھی دنیا بھرسے ، ویب سیریز، فیچر سمیت مختصر فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔

اس مختصر فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔

پاکستان شوبزکے مقبول اداکار عدنان صدیقی نے ’جامن کا درخت‘ میں منفی کردار نبھایا ہے، ٹریلرمیں میڈیا کی ایک طاقتور شخصیت کے طور پر انہیں شوبز انڈسٹری کی خواتین کا استحصال کرتے دیکھے جاسکتا ہے۔

فلم کے ٹریلر سے کہانی اتنی زیادہ واضح نہیں ہوتی تاہم ڈائریکٹر نے ٹریلز شیئر کرتے ہوئے فالوررز کو انسٹا پوسٹ میں بتایا تھا کہ اس مختصر فلم کی کہانی مرد اورخواتین کے درمیان تعلقات اور اُن کی ’باہمی رضامندی‘ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی معروف ڈرامہ نگار بی گل کی تحریر کردہ ہے اور اسے فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’جامن کا درخت‘ رافع راشدی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے۔

Cannes

Adnan Siddiqui

rafay rashdi

The java Plum Tree

world film festival