Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاغی: پاک ایران سرحدی علاقے میں متعدد تیل بردار گاڑیاں پھنس گئیں

ڈرائیورز اور عملہ بھی پھنس گیا، گزشتہ 2 روز سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، خاندانی ذرائع
شائع 28 فروری 2024 10:19am

چاغی میں پاک ایران سرحدی علاقے بھگ ایریا میں گزشتہ 2 روز سے متعدد تیل بردار گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ بھی پھنس گیا ہے، گزشتہ 2 روز سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

سرحدی حکام کے مطابق پھنس جانےوالے ڈرائیورز اور ساتھیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، پھنس جانے والی گاڑیوں میں تیل بردار مال بردار شامل ہیں، بھگ ایریا میں بذریعہ گاڑی جانا ناممکن ہے، وہاں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زمین پھسلن ہوچکی ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پھنس جانے والے سینکڑوں افراد کی زندگی اور موت کا مسئلہ درپیش ہے، پھنس جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے فوری طور پر فضائی ریسکیو آپریشن کیا جائے۔

بلوچستان

rain and flood

Chagai