Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
شائع 28 فروری 2024 09:32am

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اس کے ساتھ ہی مراد علی شاہ نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کردیا۔

مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھایا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

CM Sindh

karachi

Syed Murad Ali Shah

cm house sindh

gaurd of honour