Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 : کراچی کنگز کو گھر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 10:56pm
فوٹو۔۔ اپی ایس ایل
فوٹو۔۔ اپی ایس ایل

پاکستان سُپرلیگ سیزن 9 کا میلہ آج سے کراچی میں سج گیا۔ کراچی کنگز کو اپنے ہی گھر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 48 اور عرفان نیازی نے 27 رنز بنائے۔

کنگز کے کپتان شان مسعود 27 اور لوئس ڈپلوئے 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 166 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کے کولن منرو کے بیٹ نے ایک بار پھر رنز اگلے ، انھوں نے 47 بولز پر 82 رنز اسکور کیے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور8 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 47 اور آغا سلمان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میچ سے قبل کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شہرمیں کھیلنے کیلئے کافی پرجوش ہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو غلطیوں سے سیکھتی ہے اور اُن کی ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اسئ آگے نہیں بڑھا پارہا میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو مزید فائدہ ہوگا۔ اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پرفرق پڑتا ہے۔

تاہم شان مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی پچ کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔

شاداب خان کا آؤٹ: پی ایس ایل کی ہاک آئی ٹیم نے غلطی تسلیم کر لی

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی مین کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کو ایونٹ میں لگا تار چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف 215رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 154 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

karachi kings

national stadium

islamabad united

Pakistan Super League

psl 9