Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی اجلاس کل ہوگا، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار

‏اتحادیوں نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 07:44am
فوٹو۔۔ اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔ اے ایف پی / فائل

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکومتی اتحاد نے حکمت عملی تیار کرلی۔

8 فروری کے الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ‏، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کا اجلاس ہوا۔

مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا، ‏اتحادیوں نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، ‏اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ‏29 فروری کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ‏یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، ‏2 مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

ذرائع نے مجوزہ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ 3 مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، ‏4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی، ‏وزیراعظم بننے کیلئے 169 ووٹ درکار ہونگے۔

National Assembly

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

election 2024 results