Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں نگراں دور ختم، مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 11:26pm

تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منٹخب ہونے والے سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا ہے۔ مراد علی شاہ کی حلف برداری کے بعد سندھ میں نگران حکومت کا دور ختم ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آگئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو، فریال تالپور اور نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے حلف اُٹھانے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب کیا گیا۔

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے اور پہلی بار دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

وزارت اعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے امیدوار علی رشیدی کے درمیان مقابلہ تھا۔

مراد علی شاہ 112 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف علی خورشیدی 36 ووٹ حاصل کر سکے۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل میں 148 ارکان نے حصہ لیا جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

Syed Murad Ali Shah

OATH TAKING