Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ایونٹ 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائیگا
شائع 27 فروری 2024 07:34pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی، ٹورنامنٹ رواں سال نومبر دسمبر میں کھیلا جائیگا۔

دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کی۔ اجلاس میں تمام آٹھ رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو مل گئی۔

blind cricket

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

PAKISTANI CRICKETERS