Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھٹو کیس یاد دہانی کروا رہا ہے کہ ہم 50 سال پیچھے کھڑے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

مقبول عوامی نمائندوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ رکنا چاہیے، تحریک انصاف
شائع 27 فروری 2024 07:07pm
سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو
سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کےعدالتی قتل کا مقدمہ یاد دہانی کرواتا ہے ہم آج وہیں کھڑے ہیں جہاں 50 سال پہلے تھے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مقبول عوامی نمائندے کو جعلی مقدمات کی بنیاد پر پابندِ سلاسل کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ مقبول عوامی قیادت کے خلاف سازشوں کا سارا وبال ملک و قوم پر آزمائشوں کی صورت میں آتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی مفلوک الحالی سے نکلنے کیلئے سیاسی استحکام درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبول عوامی نمائندوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ رکنا چاہیے۔ عوام کی مرضی کا احترام بنیادی تقاضا ہے۔

pti

zulfiqar ali bhutto

bhutto reference