مقبوضہ کشمیر پر بنی بھارتی فلم پر خلیجی ریاستوں میں پابندی عائد
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک میں پابندی عائد کر دی گئی ہے، اداکارہ کی فلم میں ایکشن اور تھرلر کے ساتھ ساتھ متنازع سیاسی منظر کشی کی گئی ہے۔
بالی ووڈ کی فلم ’آرٹیکل 370‘ پر سعودی عرب، متحدہ عرب، کویت، قطر، عمان سمیت بحرین میں ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
متنازع سیاسی منظر کشی پر عرب ممالک نے اداکارہ یامی گوتم کی فلم کو ریلیز کی اجازت نہیں دی ہے۔
فلم آرٹیکل 370 کو سیاسی فلم کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق واقعات کو دکھایا گیا ہے۔
فلم 23 فروری کو بھارت میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم خلیجی ریاستوں میں ریلیز پر پابندی کو بھارتی میڈیا نے حیران کن قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے 2024 کی دوسری فلم ہے، جس پر خلیجی ریاستوں میں پابندی عائد کی گئی ہے، اس سے قبل جنوری میں ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر پر بھی خلیجی ریاستوں میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.