Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے معروف تاجر جوہر علی قندھاری کو جیل بھیج دیا گیا

جوہر علی نے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے جعلی چیک دیے، مدعی
شائع 27 فروری 2024 03:16pm
جوہر علی قندھاری
جوہر علی قندھاری

کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کے صدر جوہر علی قندھاری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق جوہر علی نے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے چیک کلیم نامی تاجر کو دیے تھے، چیک باؤنس ہو جانے کی بنا ملزم کے خلاف خواجہ کلیم نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

مقدمے میں مدعی نے کہا کہ آٹے اور چاول کی فیکٹری میں نصب مشینری خریدنے کے لیے رقم ادا کرنی تھی، ملزم نے مشینری دینے کے بجائے اپنے اکاٶنٹ کے چیکس پکڑا دیے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ مجھے مشینری بھی واپس نہیں ملی اور چیک بھی باؤنس ہوگئے۔

ملزم جوہر علی قندھاری کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی ہے، درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 28 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Korangi Association of Trade and Industry (KATI)

Johar Ali Qandhari

Check Bounce Case