Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کا بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانے فیصلہ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے، جے یو آئی
شائع 27 فروری 2024 02:50pm

جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئٹہ میں آج بیٹھک ہوگی، وزارت اعلیٰ کے لئے امیدوار جمعیت علماء اسلام سے ہوگا۔

جے یو آئی نے اس حوالے سے نیشنل پارٹی، اے این پی اور بی این پی سے رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے۔

بلوچستان

JUIF

cm balochistan