Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کو ’بزدار ٹو‘ قرار دینے پر ن لیگ کا سخت ردعمل

فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کامعائنہ کرانا چاہئے،عظمی بخاری
شائع 27 فروری 2024 02:36pm

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مریم نواز کی ایک ویڈیو گذشتہ روز وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہر وہ عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دکھائی دیتی ہیں۔

فیصل واوڈا نے اس وائرل وڈیو پر کے حوالے سے کہا کہ ’بزدار ٹو‘ کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ۔

فیصل واوڈا کے اس بیان کے جواب میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کامعائنہ کرانا چاہئے، واوڈا خود98ووٹ تک لینے کااہل نہیں، جوخودکونسلر نہیں بن سکتا،اسےتنقیدکاحق نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ واوڈا جیسے لوگ ماضی بن چکے ہیں، اسی لئے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔

faisal vawda

CM Punjab Maryam Nawaz