مریم نواز نے پنجاب میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کردیئے؟
مریم نواز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس معطل کرنے کی خبریں منگل کو کو گردش کرنے لگیں تاہم وزیراعلیٰ کے دفتر نے اس کی وضاحت کردی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی منگل کو خبر نشر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 7 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کردیئے ہیں۔
ترجمان چیف منسٹر آف نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جارہے۔
بیان میں تعلیمی بورڈز کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی بھی وضاحت کی گئی۔
ترجمان چیف منسٹر آفس نے کہاکہ تعلیمی بورڈ کو ایک ہی صوبائی بورڈ بنانے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا، تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نہ ہی مریم نواز نے ہدایت جاری کی۔
ترجمان نے کہاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔
Comments are closed on this story.