Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن کامرس کمپنی دراز کے معاملات بگڑ گئے

دراز کے سی اس او نے ملازمین کو لکھے میمو میں اہم اعلان کیا
شائع 27 فروری 2024 01:10pm

آن لائن شاپنگ اسٹور دراز نے ادارے سے ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کر دیا ہے، ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ادارے کو ایک منظم ڈھانچے کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

علی بابا گروپ کے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کے سی ای او نے منگل کے روز ادارے میں چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں سی ای او جیمز ڈونگ کا کہنا تھا کہ ہم دراز فیملی کے بہت سے ممبران کو الوداع کہنے والے ہیں۔

ادارے کے سی ای او کی جانب سے ملازمین کو میمو لکھا گیا تھا، جس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے، تاہم ادارے نے ملازمین کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نکالے جانے والوں میں پاکستانی، بنگلادیشی، نیپالی، سری لنکن اور میانمار کے ملازمین شامل ہوں گے۔

سی ای او جیمز ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہم نے اس صورتحال کا حل نکالنے کے لیے سخت محنت کی، تاہم ہمارا کاسٹ اسٹرکچر معاشی ٹارگٹس کے حصول میں ناکام ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کمپنی کے دیرینہ پائیداری اور گروتھ کے لیے کچھ اقدامات کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے جنوری میں ای کامرس گروپ کی جانب سے سی ای او بجارکے مکلیسن کو ہٹا کر جیمز ڈونگ کو سی ای او نامزد کیا گیا تھا۔

جبکہ سابق سی ای او مکلیسن کا ماننا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش ادارے کے لیے بڑی مارکیٹس ہیں۔

E Commerce

Daraz

Ali Baba Group

ECOMMERCE COMPANIES

China Internet Giant Ali Baba