Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کی نعرے بازی، فیصل جاوید کی شرکت

سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ کردیا
شائع 27 فروری 2024 12:49pm

سینیٹ کے اجلاس کے دوران منگل کو پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے قیدیوں بالخصوص خواتین کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی روپوشی ختم ہونے کے بعد پہلی بار اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹرفیصل جاوید پہنچے تو تحریک انصاف کےارکان نے ڈیسک بجا کرفیصل جاوید کا استقبال کیا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹر نے شدید احتجاج کیا اور ’خواتین کو انصاف دو‘، ’خواتین کورہا کرو‘ کے نعرے لگائے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہاکہ جوکچھ خواتین کےساتھ ہورہاہےیہ قابل مذمت ہے، مریم نوازاورفریال تالپوربھی ہمارےلئےمحترم تھیں، یہ خواتین بھی محترم ہیں، کل بھی غلط ہورہا تھا آج بھی غلط ہورہا ہے، ان خواتین کوقانون کےمطابق ٹریٹ کرنا چاہئے، اس کی میں مذمت کرتا ہوں۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ میں نےاس وقت بھی آوازاٹھائی جب پی ٹی آئی کےسینیٹرزنہیں ہوتےتھے، جونشستیں پی ٹی آئی کی بنتی ہیں وہ ان کو دی جائیں، جوکچھ اس الیکشن میں ہوا اس سے نظریں نہیں چھپاتے۔

سعدیہ عباسی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکواستعفادینا چاہیےتھاالیکشن شفاف نہیں تھا، 2018کےالیکشن میں زیر عتاب ن لیگ تھی،اب پی ٹی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹر فیصل جاوید کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی، پی ٹی آئی سینیٹرزسے ہوچھتی ہوں آپ نےساتھیوں کیلئےآوازاٹھائی؟ اب تو آواز اٹھانا بہت آسان ہوگیا ہے۔

سعدیہ عباسی نے سینیٹر اعجاز چوہدری شبلی فراز کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

فیصل جاوید نے کہاکہ خواتین،بچے،بزرگ سب مظلوم اوربے ناہ کوانصاف دیاجائے، جوقصور وار ہیں ان کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم 8 فروری کو جس طرح نکلی، قوم کاجذبہ عظیم تھا، انصاف ہوگاتوملک بہت آگے جا سکتا ہے، قوم میں شعورآگیاہے،80 فیصد نوجوانوں نےفیصلہ دیا ہے، 17نشستوں والے حکومت نہیں کر سکتے، جس کومینڈیٹ ملااس کوحکومت کرنے کا حق ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ سعدیہ عباسی کا آواز اٹھانے پرشکریہ ادا کرتاہوں۔

pti

Senator Faisal Javed

senate