Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں تیندوا درخت سے لٹک کر مر گیا

خوراک کی تلاش میں تیندوا آبادی کی طرف آ گیا تھا
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 01:02pm

آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد کے نواحی علاقہ ہڑیالہ میں تیندوا درخت کے ساتھ لٹک کر مرگیا ہے تیندوے کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی ہے۔

پیر کے روز پیش آنے والے واقعہ ہڑیالہ میں پیش آیا، جہاں تیندوا خوراک کی تلاش میں آبادی تک پہنچ گیا تھا، تاہم درخت کی ٹہنی میں تیندوے کا ہاتھ پھنس گیا تھا۔

تیندوا کچھ اس طرح پھنسا تھا کہ خود سے نکل نہیں پا رہا تھا، تاہم ریسکیو نہ ہونے کے باعث تیندوا پوری رات وہیں موجود رہا۔

جبکہ محمکہ لائف اسٹاک کے ڈاکٹرز کے مطابق تیندوے کی حرکت قلب بندھ ہونے کے باعث موت واقع ہوئی۔ وائلڈ لائف افسر سخی زمان نے بھی تیندوے کی موت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب وائلڈ لائف رینج افسر جذبہ شافی کا کہنا تھا کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے ہمیں اس حوالے سے صبح 8 بج کر 15 منٹ پر آگاہ کیا گیا تھا، محمکے کے 5 اہلکار کو تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

لیکن وقت پر طبی امداد نہ ملنے اور ریسکیو کرنے پر تیندوا چل بسا۔

azad kashmir

death

leopard

Jehlum Valley