Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگڑے پڑوسیوں کے شور کا حل نکل آیا، میوزک سسٹم ہیک کرنیوالا نظام تیار

ٹینکالوجی ماہر نے بلوٹوتھ کے ذریعے یہ ہیکنگ سسٹم تیار کیا
شائع 27 فروری 2024 11:17am

معروف ٹینکالوجسٹ نے پڑوسی سے تنگ آ کر ایک ایسا پروگرام تیار کر لیا ہے، جو کہ پڑوسی کے بلوٹوتھ اسپیکر کو بھی ہیک کر سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ماہر رونی باندنی نے اپنے پڑوسی کے روزانہ کے مخصوص گانوں سے تنگ آ کر پڑوسی کا میوزک سسٹم ہی ہیک کر لیا ہے۔

دراصل رونی کے پڑوسی ایک مخصوص Reggaeton میوزک کو بلند آواز میں سننا پسند کرتے ہیں، جبکہ رونی اپنے پڑوسی کی اس عادت سے تنگ آ چکے تھے، اگر بات ایک دو دن کی ہوتی، تو رونی برداشت کر بھی لیتے۔

تاہم روزانہ ایک مخصوص وقت میں پڑوسی گانا لگا کر لطف اندوز ہوتے، لیکن اسی دوران رونی کو شدید کوفت ہوتی۔

ایسے میں رونی کے پاس 2 آپشز تھے، یا تو وہ پڑوسی سے جا کر التجا کرے اور اسے میوزک کی آواز کم کرنے کی درخواست کرے، دوسرا یہ کہ وہ ایک ایسا پروگرام تیار کرے جو خاموشی سے بنا کچھ بتائے ان کا میوزک سسٹم ہی خاموش کرا دے۔

رونی باندنی نے دوسرے آپشن پر عمل درآمد کیا اور ایک پروگرام Raspberry Pi-powered تیار کر لیا ہے، جس نے پڑوسی کا میوزک سسٹم ہی ہیک کر لیا ہے۔

اس پروگرام میں بلوٹوتھ جیمنگ ڈیوائس موجود ہے، جسے Raspberry Pi 3 B+ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ DFRobot OLED ڈسپلے پینل کے ساتھ موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہےکہ اس میں 128x 32px موجود ہے، جبکہ آڈیو یو ایس بی مائیکروفون سے سنی جا سکتی ہے۔

لیکن یہ سسٹم اُسی وقت کام کرے گا جب وہ اس مخصوص میوزک Reggaeton کو سنیں گے۔ جبکہ یہ پروگرام اس وقت کارآمد ہوگا، جب ڈیوائس کو میوزک سسٹم کے قریب رکھا جائے۔

TECHNOLOGY

Hacking

Hack

Bluetooth Device

Reggaeton Music

Roni Bandini

Music System

Raspberry Pi