Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں کمی

گذشتہ ہفتے روپیہ مستحکم رہا
شائع 27 فروری 2024 10:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں منگل کی صبح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ کھلتے ہی امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کم ہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپےپرآگئی۔

پاکستانی روپیہ گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا۔

روپے کی قدر میں استحکام کا سبب سیاسی صورتحال میں بے یقینی کم ہونا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو استحکام دیا ہے۔

us dollar

dollar rates