Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج بھی تیز سرد ہوائیں، درجہ حرارت گر گیا

آئندہ تین روز شہر میں موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی
شائع 27 فروری 2024 09:22am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں پیر کی دوپہر سے شروع ہونے والی تیز ہواؤں بدستور چل رہی ہیں۔ منگل کی صبح ہوا کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

تیز سرد ہوائیں چلنے کے سبب سبب شہر میں درجہ حرارت کم ہوگیا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیات سے متعلق عالمی اداروں کی پیش گوئی ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں منگل کو بھی چلتی رہیں گی تاہم دوپہر کے بعد ان کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسیمات کے مطابق تیزہواؤں کایہ سلسلہ کل رات تک جاری رہےگا ، مشرقی سمت سےداخل ہونےوالاتیزہواؤں کاسسٹم کل رات کوکمزور پڑجائےگا، جس کے بعد ہواؤں کی رفتار میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت تین روز کے دوران مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 درجے، بدھ کو 14 سے 16 درجے اور جمعرات کو 14 سے 16 درجے رہنے کی پیش گوئی ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں۔

karachi weather

Weather Updates

Karachi winds