Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے“ - ابھیندن کا طیارہ مار گرانے کو پانچ برس مکمل ہوگئے

فروری 2019 میں بھارتی پائلٹ نے ایک کپ چائے کی قیمت مگ 21 طیارے سے ادا کی تھی
شائع 27 فروری 2024 09:06am
فروری 2019 میں بھارتی پائلٹ نے ایک کپ چائے کی قیمت مگ 21 طیارے سے ادا کی تھی
فروری 2019 میں بھارتی پائلٹ نے ایک کپ چائے کی قیمت مگ 21 طیارے سے ادا کی تھی

”ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے“ کو پانچ برس مکمل ہوگئے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔

پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا اور جوابی کارروائی میں پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کوزندہ گرفتار کیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان ملٹری کےضابطہ اخلاق اورمیزبانی کامعترف ہوا۔ وائرل وڈیو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف کی،

سوشل میڈیاپرٹی از فنٹاسٹک کاہیش ٹیگ 36 گھنٹےزیرگردش رہا۔ 5سال بعدبھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے برقرار ہیں۔

جذبہ خیر سگالی کے تحت 60 گھنٹوں بعد ابھی نندن کو رہا کردیا گیا تھا۔ ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

یاد رہے کہ 2019 میں ابھیندن کی چائے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کی میس کا ایک بل بھی وائرل ہوا تھا جس میں ایک چائے کی قیمت ایک مگ 21 طیارہ درج تھی۔

Operation Swift Retort

INDIA PAKISTAN

surprise day