پی ٹی آئی اور پی کے میپ کا مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف مکمل تعاون پر اتفاق
تحریک اںصاف کے وفد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پاکستان ( پی کے میپ) کے سربراہ محمود اچکزئی سے ملاقات کی ہے، مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دونوں جماعتوں نے مکمل تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب والوں کے پاس مینڈیٹ نہیں پورے ملک میں ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جیت کو فارم 47 سے شکست میں بدلا گیا۔ وزیراعلی پنجاب والوں کے پاس مینڈیٹ نہیں پورے ملک میں ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
اسد قیصر اور بیرسٹرسیف نے کہا کہ ملاقات کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ایک نکاتی ایجنڈہ ہے۔ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والے ہی دھاندلی کے مرتکب ہوئے۔
اس موقع پر محمود اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ووٹ کوعزت دو کی بنیاد پر ساتھ چلے، اتنخابی نشان کے بغیر بھی تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے دو چار ہے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ کے بد ترین بحران میں مبتلا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسدقیصر ، سربراہ پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تو ، محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات میں انتخابات ، تحفظات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی کو پہنچایا گیا، دونوں جانب سے دھاندلی کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے پراتفاق کیاگیا۔
Comments are closed on this story.